اسلام آباد(آن لائن) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ انتہاپسندی کی وجہ سے ان کی اہلیہ یشودا بین نے علیحدگی اختیار کی تھی۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملک میں انتخابات کے پیش نظر ذہنی پستی کے حامل شخص مودی کو شدید تنقید کا سامنا ہے ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یشودابین سکول ٹیچر تھیں اور شادی کے بعد انہیں اپنے شوہر کا انتہاپسند گروپوں کیساتھ گھومنا پسند نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ الگ ہو گئیں،رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یشودابین سمجھتی تھیں کہ مودی فطری طور پر انسان دشمن شخص اور پست ذہن کا مالک ہے اور کسی کی بھی جان لے سکتا ہے ۔مودی انتہاپسند تنظیموں سے وابستہ رہے جن کا مقصد ہے کہ بھارت سے ہندومت کے علاوہ تمام مذاہب کو ختم کر دیا جائے ۔