نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی خفیہ ایجنسی راکے سابق سربراہ ایس اے دلت نے کہا ہے کہ مودی کے غیر آئینی اقدام کا کہیں نہ کہیں ردعمل ضرورآئے گا ۔ بھارت میں اس وقت غیر یقینی کی صورتحال ہے ۔بھارتی میڈیا کو انٹرویودیتے ہوئے ایس اے دلت نے کہا کہ کشمیر میں آزادی نہیں تھی۔آزادی چھیننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ فاروق عبد اللہ کی بھارتی طرفداری کا فائدہ نہیں اٹھایا گیا ، سرینگر میں پہلے بھی دہلی کا بند ہ ہوتا تھا ، اب بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی واجپائی والی سیاسی جماعت نہیں رہی۔ واجپائی کی پارٹی ختم ہوگئی ہے ۔مودی سرکار کے اقدام سے بھارت میں دہشتگردی بڑھے گی ۔