اسلام آباد(آن لائن)موٹر سائیکلز کی قومی درآمدات میں اپریل (2019ء ) کے دوران 17.7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2019ء کے دوران درآمدات کا حجم کم ہوکر 7.2 ملین ڈالر رہا جبکہ اپریل 2018ء کے دوران 8.7 ملین ڈالر مالیت کے موٹر سائیکل درآمد ئے گئے تھے ۔اس طرح اپریل 2018ء کے مقابلے میں اپریل 2019ء کے دوران موٹر سائیکلز کی درآمدات میں 1.5 ملین ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔