اسلام آباد( آن لائن )رواں سال اپریل کے مہینے میں ملک میں موٹرسائیکلوں کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق اپریل 2019 میں موٹرسائیکلوں کی درآمدات پر پاکستان نے 7.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 17.7 فیصدکم ہے ۔