فیصل آباد(نیوزرپورٹر)نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹروے کے لئے 1158 خالی اسامیوں پر بھرتی کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ذرائع کے مطابق خالی اسامیوں میں جونیئر پٹرول آفیسر کی 892 اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی ۔یہ جونیئر پٹرول آفیسریونیفارم فورس میں شمار ہوں گے ، جن پوسٹوں پریونیفارم کی پابندی نہیں ہوگی ان میں گریڈ پندرہ کے اسسٹنٹ کی گیارہ ، گریڈ چودہ کے سٹینو ٹائپسٹ کی اکیس، گریڈ تیرہ کے فوٹو گرافر کی ستاون ، گریڈ گیارہ کے یوڈی سی کی چھتیس ،اورفیلڈ اسسٹنٹ کی ایک ، گریڈ دس کے ڈرافٹسمین کی پانچ ، گریڈ نو کے ایل ڈی سی کی اناسی ،گریڈ سات کے پیرا میڈیکل سٹاف کی تیس،خطیب کی ایک،درزی کی پچیس سمیت مجموعی طورپر گیارہ سو اٹھاون پوسٹو ں پربھرتی کی جائے گی ۔