لاہور(کلچرل رپورٹر)) فلم سٹار موسیٰ خان نے بطور ڈائریکٹر مہدی حسن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انکی مشہور غزل کا ویڈیو مکمل کرلیا۔غزل کو گلوکار شہروز اباس نے گایا۔ ویڈیومیں بازل فردوس زبردست رول میں نظر آئینگے ، انکے ساتھ دو نئے چہرے زویا خان اور اوساما خالدبھی نظر آئینگے ۔موسیٰ خان کا کہنا تھا کہ ویڈیو کو مہدی حسن کی سالگرہ کے موقع پر لانچ کیا جائے گا۔