لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کی مایہ ناز گلوکار سائرہ نسیم کا کہنا ہے کہ موسیقی دلوں کو جوڑنے اور پیار محبت کے پیغام کا بہترین ذریعہ ہے ،انہوں نے کہا دنیا کی چند بہترین آوازیں ہمارے ملک کی پہچان بنیں جنھوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے ،ہمیں اپنی موسیقی پر فخر کرنا چاہیے ۔سائرہ نسیم نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جو تیزی سے سامنے آرہا ہے ، موسیقی کی ترقی کیلئے اداروں کا ہونا ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ فنکار سامنے آئیں۔