موسم تبدیل ہوتے ہی پرندے ہجرت کیوں شروع کردیتے ہیں؟ مثال کے طورپر سردیاں شروع ہوتے ہی لاکھوں پرندے برفانی علاقوں سے میدانی علاقوں کی طرف ہجرت کر جاتے ہیں۔ کسی کے کہنے پر ایسا کرتے ہیں؟ ایک جواب تو یہ ہے کہ وہ ایسا خوراک کے لیے کرتے ہیں، دریائوں کے کناروں پر قیام کرتے ہیں۔ لیکن اس قدر طویل اور پُرخطر سفر صرف خوراک کے حصول کے لیے کرتے ہیں؟یا مقاصد کچھ اور ہوتے ہیں ؟ مگر موسمی پرندوں کے مقاصد اور کیا ہوسکتے ہیں؟ لیکن پرندوں کے ماہر نے ایک اہم سوال کھڑاکیا ہے۔ وہ کہتے ہیں ’’جب پُرخطر اورطویل سفر کے بعد ایک جگہ پہنچتے ہیں اور نئی جگہ اُنہیں خوراک میسر آجاتی ہے تو پھر وہاں ہمیشہ کے لیے بسیرا کیوں نہیں کرلیتے؟ وہ نئے ماحول ،نئے موسم اور نئی خوراک سے مطابقت پیداکیوں نہیں کرلیتے؟‘‘ اس کا درست جواب تو پارٹیاں بدلنے والے موسمی پرندے ہی دے سکتے ہیں۔