لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج اتوارکے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ا ور خشک اور سندھ میں شدید گرم رہیگا، ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے ، ہفتہ کو راولپنڈی ڈویژن،اسلام آباد ، کشمیر ، مالاکنڈ، ہزارہ،گوجرانوالہ،لاہور،فیصل آباد، سرگودھا اور ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی، گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت شہیدبے نظیرآباد46، جیکب آباد، تربت اور حیدر آباد میں 44ڈگری ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔