مکرمی !ماہرین صحت کے مطا بق برسات کے موسم میں سیلاب اور بارشوں کے باعث بہت سی وبائیں پھوٹنے کا خدشہ رہتا ہے ۔مون سون میں پیدا ہونے والی بیماریوں میںڈینگی بخار ،سیزنل فلو ،ملیریا ،ٹائیفائیڈ،ہیضہ اور ہیپاٹائٹس اے سر فہرست ہیں ۔تیز بارشوں کے سبب جگہ جگہ پانی کھڑا ہو جاتا ہے جس سے ڈینگی اور اینوفلز مچھروں کی افزائش بہت تیزی سے ہوتی ہے۔برسات میں مکھیوں کی بھر مار ہوتی ہے جو پھلوں اور سبزیوں پر بیٹھ کر اس بیماری کے پھیلنے کا باعث بنتی ہیں۔ ہر سال وفاقی اور صوبائی سطح پر محکمہ صحت کی طرف سے بروقت معلوماتی مراسلے جاری کر دیے جاتے ہیں۔معلومات کی ہر ممکن رسائی کیلئے روایتی اور غیر روایتی طریقے اپنا کر آگاہی دی جاتی ہے ۔اب بھی موسم برسات میں وبائی امراض کے پیش ِنظر محکمہ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر کی طرف سے عوامی آگاہی کیلئے پیغامات جاری کر دیے گئے ہیںتاکہ بر وقت وبائی امراض کے پھیلائو کو روکا جا سکے ۔ (اِرم بی بی لاہور)