اسلام آباد(عمرانہ کومل )موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا کامیاب بلین ٹری سونامی منصوبہ ملک بھر میں دوسرے مرحلے میں 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کیلئے ایک کامیاب مثال بن گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پورے ملک میں 10ارب مزید درخت لگائے جائیں گے جن میں سے 5 ارب اگلے چار سالوں میں لگیں گے ۔ اس ضمن میں منصوبہ سازی کر لی گئی ہے ۔ 5 ارب درختوں کے اس منصوبے میں صوبہ خیبر پختونخوا مزید ڈیڑھ ارب درخت لگائے گا۔ذرائع کے مطابق اس منصوبے کی کامیابی اور مختلف خدوخال کا جائزی لینے کے لئے تعلیمی وتحقیقاتی اداروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔