کراچی (کلچرل رپورٹر ) موسیقار سے اداکار تک کا سفر طے کرنیوالے جنید خان نے اپنے مداحوں سے رابطے بڑھانے کے لیے حال ہی میں یوٹیوب چینل کا آغاز کردیا۔ "کم ظرف اور محبت نہ کریو "جیسے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنیوالے جنید خان نے اپنے یوٹیوب چینل کے لیے بنائی گئی پہلی ویڈیو میں ہی اس بات کی وضاحت کردی ہے کہ وہ اس پلیٹ فارم کو صرف اپنے مداحوں سے جڑے رہنے کے استعمال کریں گے ، ان کا کہنا تھا کہ ان کا یہ یو ٹیوب چینل ، فٹنس، ہیلتھ اور لائف اسٹائل سے متعلق ویڈیوز پر مشتمل ہوگاجس میں یہ اسٹار اپنے ذاتی زندگی کے فاضل اور دلچسپ لمحات اپنے مداحوں سے شیئر کرے گا ۔ اپنے چینل سے متعلق بات کرتے ہوئے جنید خان کا کہنا تھا کہ میرا پہلے سے ایک یوٹیوب چینل موجود ہے جس میں میرے میوزک ویڈیوزموجود ہیں، اور میں نے اس یوٹیوب چینل کو اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔