موسیٰ خیل (نامہ نگار ) ہائی ایس کی ٹکر سے ساتھی سمیت موٹر سائیکل سوار شدید زخمی‘ ایک کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے آ ر ایچ سی کالاباغ سے ڈی ایچ کیومیانوالی ریفر کردیا گیاوقاص اور مختیار احمد موٹر سائیکل پر تھے کہ گلن خیل مین روڈ پر ہائی ایس کے ڈرائیور نور رحمان نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے دونوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے ۔ ملزم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔