کراچی(نیٹ نیوز) سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ مہوش حیات کو فلم میں آئٹم نمبر کرنے پر شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔عید الفطرپر اداکارہ مہوش حیات کی ریلیز ہونے والی فلم ’’چھلاوا‘‘ میں مہوش نے ’’چڑیا‘‘ نامی آئٹم نمبر پر پرفارم کیا ہے اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس گانے کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے ۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین کو مہوش حیات کا آئٹم نمبر کرنا ایک آنکھ نہیں بھارہا اور انہوں نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک بار پھر انہیں تمغہ امتیاز دینے پر سوالات اٹھادئیے ہیں۔ردا نامی خاتون نے مہوش حیات کی پرفارمنس پر طنز کرتے ہوئے کہا اس پرفارمنس پر ایک اور تمغہ امتیاز دے دو اس کو۔ جب کہ صفدر لبنیٰ نامی صارف نے کہا مطلب پیسے کے لیے آپ کچھ بھی کرلیں گی؟ ایک صارف نے تو مہوش حیات کو غریبوں کی کترینہ کیف قرار دے دیا۔