لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے راحت فتح علی خان کا گانا گا کر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے ۔مہوش حیات نے اپنی بہن کی جانب سے راحت فتح علی خان کے ’’جلن‘‘ ڈرامے کے گانے ’’یاد یاد‘‘ کو گانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تو مداح حیران رہ گئے ۔اداکارہ نے اپنی بہن کے گانے کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ افشین حیات نے جلن ڈرامے کے گانے ’’یاد یاد‘‘کو گانے کی کوشش کی ہے ۔مہوش حیات نے لکھا کہ انہیں یقین ہے کہ مداحوں کو بھی ان کی بہن افشین حیات کا گانا پسند آئے گا تا ہم سوشل میڈیا پر شائقین نے افشین حیات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔