لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ مہوش حیات نے جگر مراد آبادی کی مشہور غزل شیئر کردی جس میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم کو مٹاسکے یہ زمانے میں دم نہیں‘‘۔ مہوش حیات اداکاری کے ساتھ شاعری کا بھی فن رکھتی ہیں، اکثر معروف شاعروں کے اشعار بھی شیئر کرتی ہیں۔ انہوں نے اْردو ادب کے ممتاز شاعر اور غزل گوئی میں اپنا مقام رکھنے والے شاعر جگر مراد آبادی کی غزل شیئر کی ہے ۔ہم کو مٹا سکے یہ زمانے میں دم نہیں ہم سے زمانہ خود ہے ، زمانے سے ہم نہیں بے فائدہ اَلم نہیں، بے کار غم نہیں توفیق دے خدا تو یہ نعمت بھی کم نہیں؎۔ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر شاعری کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر جس کے کیپشن میں جگر مراد آبادی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔