لاہور(پ ر )تحریک انصاف کے سینئررہنما فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ شوبازشریف کرپشن کا دورختم ہونے ،میگا پراجیکٹس میں کمیشن نہ ملنے جبکہ مولانا فضل الرحمان حلوہ نہ ملنے پرذہنی توازن کھوبیٹھے ہیں انہیں آزادی مارچ کرنے کے بجائے کسی اچھے ڈاکٹرسے رابطہ کرنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف جب وزارت اعلیٰ سے ہٹتے ہیں توانہیں کمردرد شروع ہوجاتا ہے جبکہ ان کے کمردرد کی اصل وجہ یہ ہے کہ ان کی کرپشن کا دورختم ہوچکا ہے ان کواب میگا پراجیکٹ میں کمیشن نہیں مل رہیں اس لیے اب ان کی کمرمیں مسلسل درد ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن،منی لانڈرنگ ،جعلی اکاؤنٹس بچاؤپارٹیاں ملک میں آزادی مارچ کے نام پرانتشارپھیلانا چاہتی ہے۔ ۔ انہیں پاکستان سے نہیں بلکہ اپنے لوٹ مارکے پیسوں سے زیادہ پیارہے ۔