پشاور(نیوز رپورٹر) جمعیت علماء اسلام ف کے صوبائی انٹراپارٹی الیکشن میں مولانا عطاء الرحمٰن خیبر پختو نخوا کے امیر منتخب ہوگئے جبکہ مولانا گل نصیب خان مقابلے سے دستبردار ہوگئے ، جنرل سیکرٹری کے لئے مولاناشجاع الملک اور عطاء الحق درویش کے درمیان ووٹنگ کے ذریعے مقابلہ ہوا جس میں عطاء الحق درویش بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ، 1500ارکان مجلس عمومی میں سے 1376ارکان نے شرکت کی ،انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے پولنگ شاہی کلب شادی حال میں ہوئی جس میں صوبائی امیر کے لئے مولانا گل نصیب خان کی جانب سے دستبردار ہونے کے باعث مولانا عطاء الرحمن بامقابلہ صوبائی امیر منتخب ہوگئے جبکہ باقی کابینہ کا انتخاب صوبائی امیر اور جنرل سیکرٹری باہمی مشاور ت سے کریں گے جن میں چار نائب صدر ، چارڈپٹی جنرل سیکرٹری ، ایک سیکرٹری اطلاعات ، سیکرٹری مالیات اور سالا ر شامل ہیں ۔