لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کامولانا فضل الرحمان پر غداری کے مقدمہ کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے کیا عمران خان الیکشن سے قبل کا دور بھول گئے جب وہ ریاست، ریاست کے اداروں اور منتخب وزیر اعظم کے خلاف تقریریں کرتے تھے جن میں وزیراعظم کو گلے سے گھسیٹ دو، امپائر کی انگلی کا انتظار، ہنڈی سے پیسے ، سول نافرمانی کی کال، بجلی کے بلِ جلاؤ جیسی بڑھکیں شامل ہوتی تھیں اگر اس دور میں ان پر غداری کا مقدمہ درج نہیں ہوا تو اب مولانا پر کیسے ہوگا،ایسا لگتا ہے کہ چھ ارب ڈالر کے پیکج کے عوض ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھ گروی رکھ دیا گیا ، پارٹی ورکرز سے ملاقات کے دوران جواد احمد نے کہا عمران مافیا کی کرپشن اورنالائقی سے آئی ایم ایف جائزہ مشن اور حکومت کے درمیان سٹاف لیول کا معاہدہ نہ ہوناحکومتی غیر سنجیدگی کا مظہر ہے ۔