مکرمی ! مولانا کا آزادی مارچ بظاہر توکسی بڑے معرکے کی تیاری لگ رہی ہے۔ مولاناابھی تک حکومت سے کسی بھی صورت مذکرات کرنے کو تیار نظرنہیں آرہے پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بھی دھرنے کا گرین تو نہیں البتہ ییلو سگنل دے رکھا ہے جو شاید دھرنے میں کم اور حکومت مخالف تقریروںمیں زیادہ نظر آئیں اور اس سے زیادہ دونوں جماعتیںمیرے خیال سے مولانا کے دھرنے کی زینت نہیں بنیں گی سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ مولانا صاحب ایسا کیوں کر رہے ہیں پارلیانی سیاست سے تو ویسے باہر ہیں یا وہ اقتدار کی غلام گردشوں کے بغیر وہ باہر نہیں رہ سکتے ۔ ایک میڈیا رپوٹ کے مطابق اسی ہزار کے قریب مولانا نے چاک و چابندلیس دستے تیار کررکھے ہیںجس سے ملک میں صورت حال خراب ہو نیکا قوی امکان ہے ایسی فورسز تو ملکوں میںاس وقت بنائی جاتی ہیںجب کسی غدار وطن سے جنگ ممکن ہوپاکستانی عوام نے بہت عر صہ پہلے ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے دے کر ملک میں کچھ امن پیدا کیا ملک میں پیدا مہنگائی اور بے روز گاری جیسے مسائل تو حل ہو سکتے ہیں مگر بدامنی ،افراتفری کے مسائل سے قوم چھٹکارا چاہتی ہے ملک دشمن قوتیں بھی اپنے وار کرنے کیلئے ایسے ہی ماحول کا انتظار کرتی ہیں اور آجکل ہمارا ہمسایہ ملک انڈیا کے تمام ٹی وی مولانہ کی افراتفری کو بھی بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں جو راستے مذاکرات سے حل ہوسکتی ہے اس میں ملک کی بہتری اور عزت و وقار ہے۔ (کلیم اللہ باری )