لاہور(عمران راج )موسم گرما کی مناسبت سے معروف اداکارائیں ماڈلز فیشن شوٹس کروانے میں مصروف معروف اداکار صبا قمر نے نیا فوٹو شوٹ کروایا ہے جس میں وہ غرارہ چولی میں ملبوس ہیں جبکہ نامور سپر ماڈل سبیکا امام کا سوشل میڈیا پر نیا فوٹو شوٹ جاری کیاگیا ہے ۔ اداکارہ نے یہ فوٹو شوٹ ڈیزائنر سائرہ رضوان کی عید کی نئی کلکشن کے لئے مکمل کروایا جس میں اداکارہ سفید رنگ کے جوڑے میں ملبوس ہیں معروف اداکارہ ماورا حسین، نیلم منیر، ماہرہ خان، سیدہ امتیاز ،ثنا فخر ، ، مومنہ اقبال سمیت دیگر نے گزشتہ دنوں فوٹو شوٹ میں حصہ لیالاک ڈاون کے دوران شوبز ستاروں نے ماڈلنگ پروجیکٹس میں حصہ لینا شروع کردیا معروف فیشن ڈیزائنرز اور برانڈز نے اپنی نئی تخلیقات بنانا شروع کردی موسم کے مطابق بنائے جانے ملبوسات کو خوبصورت رنگوں کے ساتھ مشرقی و مغربی جدید انداز میں بنایا جارہا ہے ۔