لاہور(اپنے رپورٹر سے )مون سون سے قبل واسا کا ڈرینوں کی صفائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ واسا کے ڈی ایم ڈی آپریشن اسلم خان نیازی نے سبزہ زار میں ڈرینوں کی صفائی کے کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پر بھی سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے ۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں سے پہلے شہر کے تمام نالوں کی مرحلہ وار صفائی کی جائیگی۔