لاہور(جنرل رپورٹر ) اخوت ہیلتھ سروسزٹاؤن شپ لاہور کے زیر اہتمام موٹاپے کا عالمی دن کے موقع پر ایک سیمیناراورآگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈاکٹر طاہر رسول، قیصر حمید، ڈاکٹر مہوش رشید ، ڈاکٹر افشین سہیل ،ڈاکٹر وسیم عباس، پروگرام کوارڈینیٹرروبی ہاشم ‘شبینہ نسیم‘کے علاوہ مریضوں اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر طاہر رسول نے حاضرین کو بتایا کہ موٹاپا دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی بیماریوں میں سے ایک ہے ‘ حال ہی میں امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن نے موٹاپے کو باقاعدہ طور پر ایک بیماری قرار دیا ہے ۔ موٹاپے کی شرح میں پاکستان 188 ممالک میں سے 9نمبر پر ہے ۔ڈاکٹرطاہر رسول ، ڈاکٹروسیم عباس ،۔ڈاکٹر افشین سہیل نے موٹاپے سے ہونے والی بیماریوں سے حاضرین کو آگاہ کرتے کہاکہ موٹاپا بہت سی بیماریوں کا پیش خیمہ بن سکتا ہے ۔ مثلاً دل کے امراض، ہائی بلڈ پریشر، جوڑوں کے امراض، امراضِ نسواں، کینسر، جگر اور آنتوں کے امراض، سانس لینے میں دشواری اور فالج جیسے مرض شامل ہیں۔