جکارتہ (نیٹ نیوز) انڈونیشیا کی ایک خاتون ٹیکسی ڈرائیور نے خود کو جرائم پیشہ افراد سے محفوظ رکھنے کیلئے گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ کے گرد لوہے کی سلاخوں سے ایک پنجرہ نما جال بنوالیا۔پالیم بینگ شہر کی رہائشی ولیرے اپنے خاندان کی کفالت کرنے کیلئے گاڑی چلاتی ہیں۔ولیرے نے بتایا میں نے لوہے کا جال جرائم پیشہ افراد سے محفوظ رہنے کیلئے بنوایا ہے کیونکہ گزشتہ سال ٹیکسی ڈرائیور ز کیساتھ جرائم کی وارداتوں کی شرح میں کافی اضافہ ہوا ہے ، اس لئے یہ اقدام اپنی حفاظت کیلئے کیا ہے ۔خاتون ڈرائیور کیساتھ سفر کرنیوالے چند مسافروں نے گاڑی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی تھی جو وائرل ہو رہی ہے ۔