سری نگر(صباح نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین سید علی گیلانی نے فرانسیسی صدر میکغوں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا ، امتیازی سلوک اور نسل پرستی کی بدترین شکل کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اپنے ٹو یٹ میں سید علی گیلانی نے کہا کہ اسلامی اقدار اور عقائد کی بے حرمتی کرنا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے ، فرانس کی سیاسی قیادت کو بین المذاہب رواداری اور خاص طور پر اسلام کے بارے میں مزید جاننے کی ضرورت ہے ۔