کوئٹہ( سٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسہ کل ہوگا، مرکزی قیادت آج کوئٹہ پہنچے گی ۔ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ،مولانا فضل الرحمٰن آج کوئٹہ پہنچیں گے ، (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز 10 رکنی وفد کے ہمراہ آج نجی ائیرلائن کی پرواز سے کوئٹہ پہنچیں گے ، بلاول بھٹو گلگت بلتستان سے خصوصی پرواز کے ذریعے کل کوئٹہ پہنچیں گے ،کسی وجہ سے وہ نہ آ ئے تو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے جبکہ حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس میں پی ڈی ایم کی قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ امن وامان اور سکیورٹی تھریٹس کومدنظررکھتے ہوئے اپنا جلسہ ملتوی کریں ، نیکٹا کی جانب سے کلیئرنس کے بعد بے شک اپوزیشن جلسہ کرے ،کوئٹہ جلسے میں 60سے 70فیصد لوگ دوسرے صوبوں سے آئیں گے جوبلوچستان میں کورونا کے پھیلائو کاباعث بنیں گے ۔