لاہور(سپیشل رپورٹر)کیمپ جیل لاہور کا قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا،سپرنٹنڈنٹ جیل اسد جاوید وڑائچ کے مطابق متوفی امجد منشیات کے مقدمہ میں قید تھا ، طبیعت خراب ہونے پر اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا ، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کرادی۔پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کے اصل حقائق سامنے آئیںگے تاہم اسکے لواحقین کو اطلاع کردی گئی ہے ۔