واشنگٹن (اے پی پی) امریکی حکومت پر قرضوں کے بوجھ میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے دور میں سرکاری قرضہ 19.95 کھرب ڈالر سے بڑھ کر 22 کھرب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ چکا ہے جو دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ اس کی مجموعی قومی پیداوار کے برابرہے ۔ امریکی حکومت اس وقت مختلف ذرائع سے حاصل کردہ بھاری قرضوں کی بوجھ تلے دب چکی ہے ، صدر براک اوباما کے دور کے آخر میں سرکاری قرضوں کا حجم 19.95 کھرب ڈالر تھا جو اس وقت بڑھ کر 22 کھرب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ چکا ہے ۔