نیویارک،واشنگٹن ( ندیم منظور سلہری سے ، ایجنسیاں)امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے صدر کم جون سے پھر ملاقا ت کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ شمالی کوریا کی میزائل تنصیبات کے حوالے سے رپورٹس کو مسترد کردیا ہے ۔سابق امریکی سفارتکار مینٹرو اوبا اور دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ نارتھ کوریا اپنے بلیسٹک میزائل پروگرام کو ترک کرنے کی بجائے وسعت دے رہا ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کے حوالے سے سامنے آنے والی ایک تازہ رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ رپورٹ میں شمالی کوریا کی جن میزائل تنصیبات کا ذکر ہے وہ پرانی ہیں۔امریکہ نے حوثی جنگجو گروپ کو بھی دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ٹرمپ کی خطرناک پالیسیاں کے باعث غیر ملکی طلبا کی امریکہ میں دلچسپی کم ہونے لگی ہے امریکی وسط مدتی انتخابات میں مداخلت کے الزام کے تحت مزید فیس بک اور انسٹا گرام اکائونٹس بند کئے گئے ہیں ۔