مکرمی !مچھ شہر میںخون جما دینے والی سردی میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے امور خانہ داری متاثر اور شہری بالخصوص بچے بزرگ و خواتین سینہ ،کھانسی و دیگر موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔گیس پریشر میں کمی کے حوالے سے متعدد بار حکام بالا کو بذریعہ درخواست تحریری مطلع کیا جاچکا ہے لیکن کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ شدید سردی کیوجہ سے گھریلو صارفین لکڑی کوئلہ مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہوچکے ہیں LPG گیس کے دام تو پوری قوم جانتی ہے جو غریب مزدوروں کی قوت خرید سے باہر ہیں دوسری جانب محکمہ سوئی سدرن گیس کی جانب سے متواتر غفلت برتنا ایک المیہ سے کم نہیں چند روز قبل جنرل منیجر سوئی سدرن گیس بلوچستان کو تحریری درخواست بھی ارسال کی گئی لیکن محکمہ ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔ ہم اعلیٰ حکام سے پْر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ عارضی طور پر گیس پریشر میں 15 یونٹ اضافہ کر کے مچھ کے عوام کا درینہ مسلہ حل کیا جائے اور مستقلی بنیادوں پر سول ہسپتال وارڈ مکرانی وارڈ مجید وارڈ میں جو لائین1985 ء میں بچائی گئی ہے اسکی کیپسٹی بڑھا کر نئی سرے سے سپلائی دی جائے تاکہ ہر گھر تک گیس کی رسائی ممکن ہو سکے۔ (اقبال یوسفزئی مچھ)