لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ زمبابوے پر گئی قومی کرکٹ ٹیم نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 7مئی سے ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز سکواڈ نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی نگرانی میں ٹریننگ کا آغاز کیا اور کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کے علاوہ نیٹس میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی خوب پریکٹس کی۔