اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بڑی مچھلیوں کیخلاف میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جارہاہے جس کا مقصد بدعنوان عناصر سے قانون کے مطابق لوٹی گی اربوں روپے کی رقوم برآمدکرنا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے متعلقہ ڈی جیز کو ہدایت کی کہ تمام تحقیقات کو میرٹ ،شفافیت ٹھوس شواہد اور دستاویزی ثبوتوں کی بنیاد پر پر مکمل کیا جائے ۔متعلقہ ڈی جی تمام میگا کرپشن کیساتھ ساتھ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے کیسز کی بھی تازہ ترین رپورٹ پیش کریں تاکہ جاری کیسزپر ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے ۔