اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری نجی سکولز،کالجز، یونیورسٹیز اور مدارس 31 مئی تک بند رہیں گے ،کرونا وائرس کے باعث 31 مئی تک دی جانے والی چھٹیوں کو گرمیوں کی چھٹیاں تصور کیا جائے گا، اداروں کی بندش کا فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا گیا،نوٹیفکیشن چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کو بھجوا دیا گیا۔