لاہور(کلچرل رپورٹر)سابقہ گلوکارہ رابی پیزادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔رابی پیرزادہ ٹوئٹر پر اپنے عمر ے کے سفر سے متعلق ٹویٹس کررہی ہیں اور میرا اﷲ جب جسے چاہے بلالے ۔ مکہ سے جانے کو دل نہیں کرتا۔ عمرہ کرکے بھی کعبہ شریف کو دیکھتے رہنا ، وقت گزارنے کا ثواب ملتا ہے ۔ایک اور ٹویٹ میں رابی پیرزادہ نے خانہ کعبہ کی مختلف زاویوں سے لی گئیں تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ایک آرٹسٹ ہوں، پینٹنگز کرتی ہوں لیکن یقین مانیے میں نے دنیا میں اس سے بہترین جگہ نہیں دیکھی۔انہوں نے مزید لکھا کہ مکہ مکرمہ میں خود کو اللّہ کا مہمان محسوس کر رہی ہوں، میں اسے ہر جگہ دیکھتی ہوں۔