نئی دہلی( نیٹ نیوز) بھارت میں ایک شخص نے اپنے کتے کو دُلہا بنا کر اس کی دلہن کی تلاش شروع کردی۔ مالک نے روایتی دُلہا کا لباس اپنے کتے کو پہناکر اس کی تصاویر لیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔ان تصاویر کے ساتھ مالک نے لکھ ڈالا اور اپنے کتے کو اپنا بیٹا مخاطب کرتے ہوئے اس نے کہا ’اگر کسی کو اپنی بیٹی کی شادی کے لیے ملایالی لڑکے کی تلاش ہے تو۔۔۔ ‘ ٹوئٹر پر یہ تصویر خوب وائرل ہورہی ہے ۔