لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے اقدام قتل کے ملزم کی درخواست پر سیشن عدالت کو کیس پر دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بھالیکے کے رہائشی مبارک علی کو فائر سے زخمی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا مگر پولیس مقدمے کا چالان پیش نہیں کررہی جسکی وجہ سے مقدمہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے ۔