لاڑکانہ(نمائندہ 92نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کرونا وائرس سے متعلق لاڑکانہ کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا، جس میں فریال تالپور، جمیل احمد سومرو، سہیل سیال اور میئر خیر محمد شیخ شریک ہوئے ۔ بلاول نے عوام کو ایسے وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ، غریب افراد کو راشن کی منصفانہ تقسیم ہر صورت میں یقینی بنایا جائے ، حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی، مخیر حضرات آگے آئیں۔ لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر نافذ کرنے سے ہی مطلوبہ نتائج حاصل ہوں گے ۔