مکہ مکرمہ،ریاض(اے پی پی) مکہ مکرمہ میں گرد وغبار کے طوفان کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر ہوگئی۔ گرد وغبار کے طوفان کے باعث محکمہ صحت نے شہر مقدسہ کے تمام ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا۔ مکہ مکرمہ محکمہ صحت کے ترجمان حمد العتیبی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ہسپتالوں اور طبی مراکز کو ہدایت جاری کی گئی کہ بارش اور طوفان کے باعث ہنگامی تدابیر پر عمل کریں۔ادھر سعودی عرب کے مختلف شہروں سے 500 ڈاکٹر مشاعر مقدسہ میں حجاج کرام کی رضاکارانہ خدمت کے لئے پہنچ گئے ۔دوسری طرف سعودی ٹیلی کمیونیکشن کی جانب سے حجاج کرام کیلئے 20 لاکھ گیگا بائٹ مخصوص کردیئے ۔ مفت انٹرنیٹ کا تحفہ مشاعر مقدسہ میں حجاج کرام استعمال کر سکیں گے ۔