مکرمی !سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی ، حالات واقعات کیساتھ ساتھ سیاستدانوں کے بیانات تبدیل ہوتے رہتے ہیں ، اگر عوام میں سے کوئی بات کہہ کر بدل جائے تو اس کو منافقت کانام دیا جاتا ہے ،اگر کوئی سیاستدان مناسب بات کہہ کر مکر جائے تو اس کو ’’دیکھا نہ میری سیاست ‘‘ کہا جاتا ہے۔ کوئی روٹی کپڑے اور مکان کا نعرہ لگا کر عوام کو بیوقوف بناتا ہے تو کوئی صحت کے نام پر چکر چلاتا تو کوئی تعلیم کے نعرہ کیساتھ عوام کیساتھ کھیلتا ہے ، کوئی بیروزگاری ختم کرنے تو کوئی مہنگائی کم کرنے کیلئے عوام کو ساتھ ملاتا ہے ، مگر حکومت میں آنے کے بعد سب کچھ بھول کرٹیکس ، پٹرول اور بجلی و گیس بم گرا کر عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا کر عوام کا کچومر نکال دیاجاتا ہے اور عوام بے چاری ہاتھ ملتی رہ جاتی ۔ (ڈاکٹر غلام حسین )