نیویارک( نیٹ نیوز) امریکہ کے نیو یارک سٹی کے سینٹرل پارک میں ایک نایاب الو مہمانوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ الّو کو لوگوں نے سینٹرل پارک میں بیس بال فیلڈ میں دیکھا جس کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوگئی ہیں۔اس برفانی الّو کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نیویارک کے سینٹرل پارک میں تقریباً ایک صدی بعد دکھائی دیا ہے ۔لوگوں کی بڑی تعداد نے اس الّو کی تصاویر لیں اور ویڈیوز بھی بنائیں۔