لندن (این این آئی) آسکر حاصل کرنیوالے پہلے مسلم اداکار رِز احمد نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جب آپ اپنے لائف کوڈ کو تبدیل کرتے ہیں تو آپ یہ سیکھتے ہیں کہ کبھی بھی اپنے آپ کو خام حالت میں دوسروں کے سامنے پیش نہیں کرنا بلکہ پہلے اپنے آپ کو مکمل طور پر تیار کرنا ہے ۔پاکستانی نژاد برطانوی اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ آسکرایوارڈ بہت وزنی ہے ، اسے 12 گھنٹے تک تھامے رکھنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آپ کا کندھا جسم سے الگ ہورہا ہے اور شاید یہ بھی ایک سبق تھاکہ جو وزن آپ اٹھائے ہوئے ہیں وہ دراصل انعام ہے ، اپنی مشکلات کا مقابلہ کریں انہیں گلے سے لگائیں کیونکہ یہی آپ کو بلندی پر لے کر جائیں گی۔انسٹاگرام پر تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنی شارٹ فلم دی لانگ گڈ بائی کے متعلق بھی بتایا۔