اسلام آباد(لیڈی رپورٹر)اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے وفاق کی طرف سے میئر اسلام آبادکی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ سماعت کے دوران میئر کے وکیل عادل عزیز قاضی اور کاشف ملک کے علاوہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر عدالت پیش ہوئے ،وفاق کی جانب سے عدالت کو بتایاگیاکہ مئیر اسلام آباد انصر عزیز کی معطلی کا وفاقی کابینہ کا نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں، مئیر معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے کر قانون کے مطابق کارروائی کریں گے ۔چئیرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ اور سیکیورٹی ایکسچینج کیسز میں بھی نوٹیفکیشن واپس لئے ۔