مکرمی !میں آپ کے اخبار کے ذریعے حکام کی توجہ مہنگائی اور غربت کی شرح میں اضافے کی طرف متوجہ کروانا چاہتی ہوں۔پاکستان میں مہنگائی کی شرح دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔مہنگائی کے ساتھ ساتھ ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہو رہی ہے۔دن بدن ضروری اشیاوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔خصوصتا آٹا ،چینی،چاول ،دال ،بجلی،گیس کی قیمتیں عوام کے لئے پریشانی کا باعث بن رہی ہیں۔ لوگ اپنے گھریلو بجٹ کو اپنی تنخواہ کے اندر پورا نہیں کر پاتے۔وہ اپنی ضروریات تک پوری نہیں کر سکتے۔جو لوگ دس سے پندرہ ہزار کماتے ہیں اور کرایے کے گھر میں رہتے ہوں تو وہ غریب کیسے اپنی ضروریات پوری کر سکیں گے۔مہنگائی نے غریب عوام کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔بہت سارے لوگ غربت اور بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔اس شرمندگی سے کہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالیں گے۔آجکل ہر غریب عوام مہنگائی کا رونہ رو رہا ہے۔لہذا میری حکام بالا سے التجا ہے کہ جلد از جلد وہ بڑھتی قیمتوں کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ مہنگائی سے تنگ غریب عوام اپنی ضروریات زندگی کو پوری کر سکیں۔ (مہوش محفوظ،کراچی)