لاہور(شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ سو جھوٹ بولنے سے بہتر ہے کہ انسان ایک سچ بول لے ، جھوٹ بولنے والے کی شخصیت پر ایسا دھبہ لگ جاتاہے جسے وہ ہزار کوششوں کے باوجود خود سے الگ نہیں کر سکتا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوبیہ خان نے کہا کہ میاں بیوی کے رشتے کی مضبوطی کی بنیاد اعتمادہے اور اسے کسی حال میں ٹھیس نہیں پہنچنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کی زندگی کی گاڑی تبھی چلتی ہے جب دونوں ایک دوسرے پر اعتمادکریں اورمعمولی غلطیوں کو نظر انداز کریں۔انہوں نے مزیدکہا کہ میں ہمیشہ سچ بولتی ہوں اور کبھی کسی سے غلط کمٹمنٹ نہیں کی ۔یہاں تو ایسے لوگ بھی ہیں جو آپ کے منہ پر ہی جھوٹ بولتے ہیں اور اتنے پر اعتماد بھی ہوتے ہیں کہ جھوٹ سچ لگنے لگتاہے ۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایک جھوٹ کوچھپانے کے لئے مزید سوجھوٹ بولنا پڑتے ہیں ۔ سچ بولنامشکل ضرور ہے لیکن اس سے انسان کی مثبت شخصیت سامنے آتی ہے ۔