نیویارک( ندیم منظور سلہری سے ) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ امریکی انتخابات کے نتائج کا افغان امن عمل پر کچھ زیادہ اثر نہیں پڑیگا ۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا آپ کے خیال میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والی ڈیل اچھی تھی؟ کے جواب میں حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ جہاں تک اس معاہدے کے ذریعے افغانستان میں تنازعات کے خاتمے اور افغان عوام کی ہلاکتوں کا خاتمہ ہے تو یہ زبردست ہے ایسا تو پہلے ہی ہو جانا چاہیئے تھا، اگر امریکہ کا مقصد افغانستان میں کسی سمجھوتے اور پائیدار امن کا حصول ہے تو ایسا امن عمل میں نظر آنا چاہیئے امریکہ جو امن عمل لیکر آیا ہم دیکھ رہے ہیں کہ اس میں پاکستان کے ساتھ ہم آہنگی شامل ہے ،ہم پاکستان کے کردار کو سمجھتے ہیں لیکن ہمارے لئے امن ایک اہم چیز ہے ،امریکہ اور پاکستان کے مابین ہمارے متعلق سمجھوتہ ایک الگ معاملہ ہے جس کی ہم مزاحمت کریں گے ، جب سوویت یونین امریکہ سے نکلا تو امریکہ اور پاکستان کے درمیان ایسا ہی معاہدہ تھا جس کی وجہ سے ہم آج اس مصیبت میں ہیں ۔