لاہور(وقائع نگار)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عملی طور پر اپوزیشن کی پوزیشن صفر ہے اور صفر ہی رہی گی۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ عوام نے اپوزیشن کی منفی سیاست کو یکسر رد کر دیا ہے ۔پی ڈی ایم والے عوام میں بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں۔مایوس اپوزیشن نے ہر قومی مسئلے پر عوام کو مایوس کیا ہے ۔ شفاف الیکشن کی مخالفت کرنے والوں کی اصلیت ایک ویڈ یو سے قوم کے سامنے آچکی ہے - 22 کروڑ عوام اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہرؤں سے بخوبی آگاہ ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے ۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نے اڑھائی برس میں ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو زک پہنچائی۔عملی طور پر اپوزیشن کی پوزیشن صفر ہے اور صفر ہی رہی گی۔افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن کا کردار ہمیشہ منفی رہا ۔ اپوزیشن پہلے دن سے ہی واویلا کر رہی ہے ۔ عوام کے سامنے بلند و بانگ دعویٰ کرنے والوں کی قلعی کھل چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے اوروقت نے ثابت کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت فیصلے کئے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں کئے گئے فیصلوں کے مثبت نتائج مضبوط ہوتی معیشت کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔دریں اثنا :وزیراعلیٰ پنجاب آج کو جیلانی پارک میں جشن بہاراں 2021 کا افتتاح اور آرٹ اینڈ کرافٹ ولیج کا دورہ کریں گے ۔ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام جشن بہاراں 23مارچ تک جاری رہے گا۔جشن بہاراں میں میورل پینٹنگ،داستان گوئی، وینٹج کار ریلی، مشاعرے ، چیڑیاں دا چمبہ،فن خطاطی، فائر ورکس،سائیکل ریس اور دیگر پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا۔وزیر اعلی نے کہا کہ ہماری حکومت نے ہمیشہ سیاحت،ثقافت او رکھیل کوفروغ دیا اور یہ میلے شہریوں کیلئے تفریح کا بہترین تحفہ ہے ۔