ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی پولیس نے بالی و وڈاداکارہ کنگنا رناوت کو ان کی بہن رنگولی چنڈیل کے ہمراہ مذہبی فسادات کے مقدمے کی تفتیش کیلئے تھانے طلب کر لیا جبکہ کنگنا بھی جیل جانے کا انتظار کرنے لگیں ۔ بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق دونوں بہنوں کو کل اور پرسوں( 26 اور 27 اکتوبر) ممبئی کے باندرا پولیس تھانے کی جانب سے سمن جاری کیا گیا۔ دونوں بہنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ تاریخوں سے قبل بھی پیش ہو سکتی ہیں، تاہم وہ لازمی طور پر دونوں تاریخوں تک تھانے پیش ہوں۔کنگنا رناوت اور ان کی بہن کے خلاف گزشتہ ہفتے 18 اکتوبر کو باندرا پولیس نے مذہبی فسادات کرانے سمیت متعدد الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کنگنا نے ایک بار پھر ٹوئٹر پر خود کو انقلابی اور جھانسی کی رانی قرار دیتے ہوئے انڈسٹری پر برسنے لگیں، انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت مجھے جیل میں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے اور اب مجھے بھی جیل جانے کا انتظار ہے ۔