لاہور،ساہیوال(نمائندہ خصوصی سے ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر پنجاب بشارت راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کر رہی ہے تاہم علمائکرام یا عوام بھی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد دیکھیں تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں۔ انہوں نے گزشتہ روز پنجاب سول سیکرٹریٹ میں ساہیوال ڈویژن میں امن عامہ کے حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے لائاینڈ آرڈر کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔صوبائی وزیر کھیل تیمور احمد خان ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا،آئی جی پنجاب شعیب دستگیر،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کمشنر ساہیوال ڈویژن احسن وحید، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز، ضلعی امن کمیٹیوں کے ارکان اورتمام مکاتب فکر کے علمانے شرکت کی۔اجلاس میں ساہیوال ڈویژن کے لیے مرتب کردہ محرم الحرام کے سکیورٹی پلان پربریفنگ دی گئی جبکہ علمائکرام اور ضلعی امن کمٹیوں کے ارکان سے قیام امن کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور تجاویز لی گئیں۔راجہ بشارت نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران مثالی امن کے قیام پرتمام مکاتب فکر کے علمائکے مشکور ہیں، مجھے امید ہے کہ محرم الحرام کے دوران بھی اسی طرح کے بھائی چارہ اوراخوت کی فضا قائم رکھی جائے گی۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن احسن وحید نے اجلاس میں امن وامان کے قیام اور محرم کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔