سڈنی (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ آج بھارت کے خلاف کھیلے گی، ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 21 فروری سے آسٹریلیا میں ہوگا۔ پاکستانی ٹیم گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ شامل ہے ، قومی ٹیم میگا ایونٹ سے قبل اپنا پہلا وارم اپ میچ (آج) اتوار کو بھارت جبکہ دوسرا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 26 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی جس کیلئے ٹیم جیت کیلئے پر عزم ہے ۔