مکرمی !مہنگائی سے متاثرہ عوام گزشتہ سات دہائیوں سے ہر بار حکومت کی تبدیلی کوہی مہنگائی میں کمی لانے کا ذریعہ سمجھتی رہی ہے ، لیکن افسوس ہر آنے والی حکومت مہنگائی کی چکی میں پِسی عوام کو مزید مایوس کر دیتی ہے ،مہنگائی ، ذخیرہ اندوزی ختم کرنے کی امید اور توقع عمران خان کی حکومت سے بھی رکھی گئی تھی،مگر ان کے دور میں دالوں اور آٹا کے ساتھ ادویات کی قیمتوں میں تین سے پانچ سو فیصد اضافہ اور بلڈنگ میٹریل ،الیکٹرونکس ،آٹو موبائل میں بھی اضافہ گزشتہ دوسال میںتین سے پانچ سو فیصد تک ہو چکا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ حکومت ٹائیگرز فورس کے ذریعے مہنگائی پر قابو پائے گی ،لیکن عملی طور پر ایسا ممکن نظر نہیں آرہا، حکومت کو چاہیے کہ ضلع کی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے ذریعے قیمتوں کو قابو میں رکھنے کا کام تیزکرے، تاکہ حقیقی معنوں میں عوام کو مہنگائی سے کسی حد تک ریلیف حاصل ہو سکے۔ ( مظہررشید چودھری)